منگلورو:7/اگست(ایس او نیوز)منگلورو سے شارجہ جانے والوں کے لئے جیٹ ائیرویز نے راست پروازوں کا انتظام کرتےہوئے بہت بڑی سہولت فراہم کی ہے۔ آج سے دبئی اور ابوظہبی کے بعد منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شارجہ کے لئے جیٹ ائیر ویز کی راست پروازوں کا آغاز ہوا۔
منگلورو سے شارجہ کے لئے اڑان بھرنے والی راست پرواز کا نیٹے یونیورسٹی کے چانسلر این ونئیے ہیگڈے نے ہر ی جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شارجہ کے لئے شروع کی گئی راست پرواز بہترین اندازمیں خدمت انجام دینے کی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ پروگرام میں دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر بی ، رما ناتھ رائی ، ایم پی نلین کمار کٹیل ، اجناس اور شہری وزیر یوٹی قادر ، ائیریا مینجر گنگادھر ہیگڈے موجود تھے ۔ جیٹ ائیر ویز کے جنرل مینجر یو، ہریش شنئی نے استقبال کیا تو ارچنا نے نظامت کی۔ شارجہ کے لئے پہلی اڑان بھرنے والی آج کی ہوائی جہاز میں کل 158مسافر تھے جس میں 156اکنامی اور دو بجنس کلاس میں شارجہ کے لئے راست سفر کیا۔
منگلورو سے شارجہ کے لئے جیٹ ائیرویز کی ہوائی جہاز روزانہ راست اڑان بھرے گی، صبح 30-9بجے منگلوروسے اڑان بھر کر 45-11کو شارجہ پہنچے گی ۔ 45-12کو شارجہ سے اڑان بھرکر شام 55-5کو منگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گی۔2013 جیٹ ائیر ویز سے دبئی ، 2015میں ابو ظہبی کے لئے راست پروازوں کی شروعات ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ دبئی اور شارجہ سے جٹ ائرویز پر سفر کرنے والوں کے لئے جٹ ائروئیز نے Promo code: SAHIL16 درج کرنے پر دس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 10 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لئے ساحل آن لائن پر شائع جٹ ائیروئیز کے بینر پر کلک کرکے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں، ویب سائٹ پر پرومو کوڈ کا ایک آپشن رہتا ہے، وہاں SAHIL16 ٹائپ کرکے ڈسکاونٹ حاصل کیاجاسکتا ہے۔